سندھ حکومت کا 29 مارچ کو تعلیمی اداروں میں تعطیل کا اعلان

83

کراچی: سندھ حکومت نے 29 مارچ (15 شعبان) بروز پیر کو شب برات کے موقع پر تعلیمی اداروں میں تعطیل کا اعلان کر دیا ہے جبکہ ہر قسم کے مذہبی اجتماعات کے انعقاد پرپابندی عائد کر دی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت نے شب برات کے موقع پر 29 مارچ کو تعلیمی اداروں میں تعطیل کرنے کا اعلان کرتے ہوئے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا جس کے مطابق صوبے کے تمام سرکاری اور نجی تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔

دوسری جانب کورونا وائرس کے پیش نظر محکمہ داخلہ سندھ نے صوبے بھر میں شب برات کے اجتماعات پرپابندی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔

صوبائی محکمہ داخلہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ہر قسم کے مذہبی اجتماعات کے انعقاد پرپابندی عائد کر دی گئی ہے۔ تدفین اور نمازجنازہ کے لیے مقامی ایس ایچ او سے اجازت لینا ہو گی۔ شب برات کے موقع پر قبرستان مکمل طور پر بند رہیں گے۔

خیال رہے کہ شب برات کے دن کی مناسبت سے وفاقی حکومت سمیت پنجاب، سندھ اور بلوچستان کی حکومتوں کی جانب سے چھٹی کا اعلان نہیں کیا گیا۔

واضح رہے کہ رواں سال ملک بھر میں شب برات 29 مارچ کو انتہائی عقیدت اور احترام سے منائی جائے گی۔ زیارت قبور اور خصوصی عبادات کا اہتمام کیا جائے گا۔ گناہوں پر ندامت، توبہ و مناجات اور دعاؤں کی قبولیت کے بابرکت لمحات بھی شعبان کی پندھرویں شب کا خاصہ ہیں جس کے لیے اجتماعی اور انفرادی عبادات کا خصوصی اہتمام کیا جاتا ہے۔

علمائے کرام شب برات کی فضیلت اور اہمیت بیان کرتے ہیں جبکہ لوگ اپنے پیاروں کی قبروں پر پھول رکھتے ہیں۔

بشکریہ(نیو نیوز)

تبصرے بند ہیں.