تیار ہوجائیں !کورونا جیسے ہزاروں وائر س سے متعلق خوفناک انکشاف

155

کیلی فورنیا :نوول کورونا نامی وائرس اس وقت جانوروں سے انسانوں میں منتقل ہونے والاسب سے عام وائرس ہے ،لیکن نئی تحقیق کے مطابق اس جیسے ہزاروں وائرس جانوروں میں چھپے ہیں جو کسی بھی وقت کورونا وائرس کی طرح حملہ آور ہو سکتے ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق امریکی ماہرین نے ایک ایسا نیا آن لائن ٹول تیار کیا ہے، جس میں ایسے وائرس کی ہلاکت خیزی کے لحاظ سے درجہ بندی کی جاتی ہے جو ایک ہی رفتار سے جانوروں سے انسانوں میں منتقل ہوکر کورونا جیسی تباہی پھیلا سکتے ہیں۔

امریکی یونیورسٹی میں تحقیق کرنے والے ماہرین کا کہنا ہے کہ ایک مکمل ریسرچ کے بعد ہم اس نتیجے پر پہنچے ہیں کہ جانوروں کے اندر ایسے کئی خطرناک قسم کے وائرس موجود ہوتے ہیں جو انسانی جان کیلئے انتہائی خطرناک ہیں اور یہ وائرس وقت گزرنے کے ساتھ انسانی جسم کو بُری طرح متاثر کرنا شروع کر دیتا ہے ۔ماہرین کا کہنا ہے کہ انہوں نے ایک ایسی ٹول کٹ تیار کر لی ہے جس کے ذریعے جانوروں میںپائے جانے والے خطرناک وائرسسز کا با آسانی پتہ لگایا جاسکتا ہے ،ہم جانوروں میں پائے جانے والے ان وائرسز کی واچ لسٹ ترتیب دے رہے ہیں تاکہ ان سے بچائوکیلئے قبل ازوقت حفاظتی تدابیر اختیار کی جاسکیں ۔

امریکی سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ ہمیں ایسے تمام وارئرسز کی نگرانی کرنے میں تاخیر نہیں کرنی چاہیے جو آئندہ آنے والے وقت میں ہماری زندگیوں میں مشکلات کے پہاڑ کھڑے کر دیں ،زوئے گرینگی کا کہنا ہے کہ ہمیں نہ صرف ایسے وائرسز کی شناخت کرنے کی ضرورت ہے بلکہ کسی دوسری تباہ کن وبا کے رونما ہونے سے پہلے ہی ترجیحی بنیادوں پر اِن وائرس پر نظر رکھنے کی ضرورت ہے۔

ایک محتاط اندازے کے مطابق پانچ لاکھ سے زائد وائرس ایسے ہیں جن کے انسانوں میں منتقل ہونے کے امکانات ہیں۔ محققین کا کہنا ہے کہ ضروری نہیں کہ ہر وائرس جانوروں سے انسانوں میں داخل ہوجائےلیکن پھر بھی ہمیں تیار رہنا چاہیے ۔

تبصرے بند ہیں.