امریکا کا 18 سال سے زائد عمر کے لوگوں کیلئے عالمی وبا کی ویکسی نیشن کا اعلان

75

نیو یارک: امریکا نے 18 سال سے زائد عمر کے لوگوں کے لیے عالمی وبا کی ویکسی نیشن کا اعلان کر دیا ۔

امریکی صدر جوبائیڈن کا کہنا ہے کہ 18 سال سے زائد عمر کے افراد 19 اپریل سے ویکسین لگوا سکیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ ابھی وبا کو ہرانے میں کامیاب نہیں ہوئے کیونکہ زندگی اور موت کا کھیل ابھی بھی جاری ہے ۔

واضح رہے کہ امریکہ دنیا کا پہلا ملک بن گیا ہے جہاں 10 کروڑ شہریوں کو عالمی وبا کی ویکسین لگانے کا سنگِ میل عبور کر لیا گیا ہے ۔

صدر جو بائیڈن کی انتظامیہ نے پہلے 100 دن میں عالمی وبا کی ویکسین کی 10 کروڑ خوراکیں لگانے کا ہدف مقرر کیا تھا ، تاہم امریکہ کے کچھ علاقوں میں ابھی بھی وبا کے کیسز میں اضافہ ہو رہا ہے ۔

امریکی صدر نے عوام سے اپیل کی کہ وہ گھروں میں رہتے ہوئے تمام احتیاطی تدابیر پر عمل کریں ۔

دوسری جانب ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی جانب سے جاری رپورٹ میں شدید خدشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ اگر پاکستان نے عالمی وبا سے بچاؤ کی ویکسین خریدی تو اسے 30 ارب روپے کے نقصان کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے ۔

ذرائع کے مطابق ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل نے وفاقی وزیر اسد عمر کو ایک خط لکھ کر اپنے خدشات اور تحفظات سے آگاہ کر دیا ہے ۔ بین الاقوامی ادارے کی جانب سے اس خط میں کہا گیا ہے کہ اسے عالمی وبا کی ادویات کی خریداری میں گھپلے ہونے کا بھی خدشہ ہے ۔

تبصرے بند ہیں.