جنوبی افریقہ کا پاکستان کو جیت کیلئے 204 رنز کا ہدف

141

سینچورین: پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان تیسرے ٹی 20 میچ میں پروٹیز نے اوپنرز کی عمدہ بیٹنگ کی بدولت گرین شرٹس کو جیت کیلئے 204 رنز کا ہدف دیدیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سپر سپورٹس پارک سینچورین میں کھیلے جا رہے میچ میں قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم نے ٹاس جیت کر جنوبی افریقہ کو بیٹنگ کی دعوت دی جس نے مقررہ 20 اوورز میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر 203 رنز بنائے۔

ایڈن مارکرم نے دھواں دار بلے بازی کرتے ہوئے 31 گیندوں پر 4 چھکوں اور 6 چوکوں کی مدد سے 63 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ یانامن ملان نے 40 گیندوں پر 2 چھکوں اور 5 چوکوں کی مدد سے 55 رنز بنائے۔ دیگر بلے بازوں میں جارج لینڈے 22، وینڈرڈوسن 34، ہینرچ کلاسن 15 اور اینڈیل فیلوک وائیو 11 رنز بنا سکے۔

وہیل مچھلی کی خوفناک حرکت نے دل دہلا دیے
پاکستان کی جانب سے محمد نواز سب سے کامیاب باﺅلر رہے جنہوں نے چار اوورز میں 38 رنز کے عوض 2 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی جبکہ شاہین شاہ آفریدی، حسن علی اور فہیم اشرف ایک، ایک وکٹ حاصل کر سکے۔

واضح رہے کہ قومی ٹیم کی قیادت بابراعظم کر رہے ہیں جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں محمد رضوان، فخر زمان، محمد حفیظ، حیدر علی، آصف علی، محمد نواز، فہیم اشرف، حسن علی، شاہین شاہ آفریدی اور حارث رﺅف شامل ہیں۔

جنوبی افریقہ کی قیادت ہینرچ کلاسن کر رہے ہیں جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں یانامن ملان، ایڈن مارکرم، ریسی وینڈرڈوسن، پیٹے وین بلیون، جارج لینڈے، اینڈیل فیلوک وائیو، سیساندا مگالا، بیورن ہینڈرکس، لیزاڈ ولیمز اور تبریز شمسی شامل ہیں۔

وزیراعظم عمران خان نے رحمت اللعالمین ﷺ سکالرشپ پروگرام کا افتتاح کر دیا
(بشکریہ: نیو نیوز)

تبصرے بند ہیں.