بابراعظم اور محمد رضوان کی لاجواب بیٹنگ، جنوبی افریقہ کو تیسرے ٹی 20 میں ریکارڈ شکست

137

سینچورین: پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان تیسرے ٹی 20 میچ میں گرین شرٹس نے کپتان بابراعظم اور وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان کی لاجواب بیٹنگ کی بدولت 204 رنز کا ریکارڈ ہدف حاصل کرتے ہوئے جنوبی افریقہ کو 9 وکٹوں سے شکست دے کر چار میچوں کی سیریز میں 1-2 کی برتری حاصل کر لی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سپر سپورٹس پارک سینچورین میں کھیلے گئے میچ میں قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم اور وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان نے ہدف کے تعاقب میں اننگز کا آغاز کیا اور جنوبی افریقہ کے باﺅلرز کی ایک نہ چلنے دی۔ دونوں نے انتہائی عمدہ اور شاندار بلے بازی کرتے ہوئے پہلی وکٹ کی شراکت میں 197 رنز جوڑ کر قومی ٹیم کی جیت کو یقینی بنا دیا۔

وہیل مچھلی کی خوفناک حرکت نے دل دہلا دیے
بابراعظم نے انتہائی عمدہ اور دھواں دار بلے بازی کرتے ہوئے 59 گیندوں پر 4 چھکوں اور 15 چوکوں کی مدد سے 122 رنز کی دھواں دار اننگز کھیلی جبکہ وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان نے دوسرے اینڈ پر ان کا بھرپور ساتھ دیتے ہوئے 47 گیندوں پر 2 چھکوں اور 5 چوکوں کے ساتھ 73 رنز بنا کر جیت میں اہم کردار ادا کیا جبکہ فخر زمان نے 8 گیندوں پر 4 چوکوں کی مدد سے 8 رنز بنائے۔

قبل ازیں پاکستان نے ٹاس جیت کر جنوبی افریقہ کو بیٹنگ کی دعوت دی جس نے مقررہ 20 اوورز میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر 203 رنز بنائے۔ ایڈن مارکرم نے دھواں دار بلے بازی کرتے ہوئے 31 گیندوں پر 4 چھکوں اور 6 چوکوں کی مدد سے 63 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ یانامن ملان نے 40 گیندوں پر 2 چھکوں اور 5 چوکوں کی مدد سے 55 رنز بنائے۔ دیگر بلے بازوں میں جارج لینڈے 22، وینڈرڈوسن 34، ہینرچ کلاسن 15 اور اینڈیل فیلوک وائیو 11 رنز بنا سکے۔

وزیراعظم عمران خان نے رحمت اللعالمین ﷺ سکالرشپ پروگرام کا افتتاح کر دیا
پاکستان کی جانب سے محمد نواز سب سے کامیاب باﺅلر رہے جنہوں نے چار اوورز میں 38 رنز کے عوض 2 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی جبکہ شاہین شاہ آفریدی، حسن علی اور فہیم اشرف ایک، ایک وکٹ حاصل کر سکے۔

واضح رہے کہ قومی ٹیم کی قیادت بابراعظم کر رہے ہیں جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں محمد رضوان، فخر زمان، محمد حفیظ، حیدر علی، آصف علی، محمد نواز، فہیم اشرف، حسن علی، شاہین شاہ آفریدی اور حارث رﺅف شامل ہیں۔

جنوبی افریقہ کی قیادت ہینرچ کلاسن کر رہے ہیں جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں یانامن ملان، ایڈن مارکرم، ریسی وینڈرڈوسن، پیٹے وین بلیون، جارج لینڈے، اینڈیل فیلوک وائیو، سیساندا مگالا، بیورن ہینڈرکس، لیزاڈ ولیمز اور تبریز شمسی شامل ہیں۔

شام میں دھنسنے کا خطرہ
(بشکریہ: نیو نیوز)

تبصرے بند ہیں.