پی ڈی ایم جماعتیں ایک دوسرے کو دھوکا دینے میں لگی ہوئی ہیں، پرویزخٹک

162
اسلام آباد: وزیر دفاع پرویز خٹک نے کہا ہے کہ سینیٹ الیکشن میں پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) نے ایک دوسرے کو دھوکا دیا۔ پی ڈی ایم گزشتہ روز اسلام آباد میں چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ان کی آپس کی لڑائی دیکھ کر قلعی کھل گئی
کہ یہ متحد ہیں۔جماعتیں ایک دوسرے کو دھوکا دینے میں لگی ہوئی ہیں۔

 نہوں نے مولانا فضل الرحمان سے کہا کہ انھیں پی ڈی ایم سے فارغ کردیا گیا ہے، انہیں استعفیٰ دینا چاہیے۔ اپوزیشن اتحاد کا مستقبل تاریک اور ان کی

پرویز خٹک نے کہا کہ پی ڈی ایم میں شامل جماعتیں صرف اپنے مفادات کا تحفظ کرنے کیلئے اکٹھی ہوئیں، ان جماعتوں کو سینیٹ الیکشن میں بھرپور ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔

ان کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم نے مولانا فضل الرحمان سے بھی ہاتھ کر دیا ہے۔ سینیٹ الیکشن کے بعد انھیں پی ڈی ایم کی باقی جماعتوں کے عزائم معلوم ہو جانے چاہیں۔ اپوزیشن جماعتیں ایک دوسرے کے ساتھ مخلص نہیں ہیں۔

انہوں نے سینیٹ الیکشن کو سیاسی جماعتوں کے درمیان مزیدار کھیل قرار دیتے ہوئے کہا کہ پی پی پی اور ن لیگ نے ایک دوسرے سے بدلہ لیا، پہلے پیپلز پارٹی نے دھوکا دیا، اس کے بعد مسلم لیگ ن نے براہ راست 7 ووٹ مسترد کروائے اور انھیں بڑا جھٹکا دیا۔

سیاست کا جنازہ نکل چکا ہے۔

وفاقی وزیر نے اپوزیشن اتحاد پی ڈی ایم پر سخت طنز کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں اس کھیل کا بہت مزہ آیا، لگتا ہے کہ یہ کھیل آگے بھی جاری رہے گا۔ اپوزیشن والے ایک دوسرے کو دھوکا دیتے رہیں گے اور ماریں گے لیکن ہم اس سب صورتحال کو انجوائے کرینگے۔

تبصرے بند ہیں.