کمیٹی کا اجلاس پی ٹی آئی اور سنی اتحاد کونسل کی عدم شرکت پر ملتوی

152

اسلام آباد: چیف جسٹس آف پاکستان کے تقرر کے لیے قائم خصوصی پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اور سنی اتحاد کونسل کے اراکین کی عدم شرکت کی وجہ سے رات 8 بجے تک ملتوی کر دیا گیا۔ اجلاس میں ایم کیو ایم اور جمعیت علمائے اسلام (ف) کے اراکین نے شرکت کی، اور پیپلز پارٹی کے رہنما بھی موجود تھے۔

جمعیت علمائے اسلام کے رہنما کامران مرتضیٰ نے بتایا کہ انہیں ججز کے نام ابھی تک نہیں ملے، اور جب پوچھا گیا کہ کیا آج چیف جسٹس کا نام طے ہوگا تو انہوں نے مسکراتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالی بہتر جانے۔

کمیٹی کے اجلاس میں سیکریٹری قانون نے 3 سینئر ججز کے نام پیش کیے، جن میں جسٹس منصور علی شاہ، جسٹس منیب اختر، اور جسٹس یحییٰ آفریدی شامل ہیں۔ پی ٹی آئی اور سنی اتحاد کونسل کی غیر موجودگی کے باعث اجلاس مؤخر کیا گیا تاکہ انہیں شرکت کے لیے قائل کیا جا سکے۔

تبصرے بند ہیں.