سیلابی صورتحال، بلوچستان کے 10 اضلاع آفت زدہ قرار

سیلابی صورتحال، بلوچستان کے 10 اضلاع آفت زدہ قرار

کوئٹہ:سیلابی صورتحال اور بارشوں کی وجہ سے بلوچستان کے 10 اضلاع آفت زدہ قرار دے دیاگیا ہے۔

پی  ڈی ایم اے کی جانب سے جاری نوٹیفیکیشن میں جن 10 اضلاع کو آفت زدہ قرار دیا گیا ہے، ان میں قلات، زیارت، صحبت پور، لسبیلہ، آواران، کچھی، جعفر آباد، اوستہ محمد، لورالائی اور چاغی شامل ہیں۔

نوٹیفیکیشن میں کہا گیا ہے کہ بلوچستان حکومت مذکورہ آفت زدہ اضلاع میں ایمرجنسی صورتحال سے نمٹنے کی صلاحیت رکھتی ہے اور ان اضلاع میں انسانی امداد کے لیے تاحال کسی سے مدد کی درخواست نہیں کی ہے۔ پی ڈی ایم اے نے تمام متعلقہ ضلعی انتظامیہ کو مؤثر اقدامات کرنے کی ہدایت کی ہے۔

دوسری جانب بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں اضلاع میں موسم ابر آلود ہے جبکہ جھل مگسی، پنجگور میں موسلادھار بارش بولان اور جھل مگسی میں نشیبی علاقے زیر اب آگئے ہیں۔پی ڈی ایم اے کے مطابق حالیہ بارشوں سے یکم جولائی سے اب تک 13 بچوں سمیت 29 افراد جاں بحق ہوئے، بارشوں کے دوران 11 بچوں سمیت 14 افراد زخمی ہوئے ہیں۔