امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے حلف اٹھالیا

 

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے 47ویں امریکی صدر کے طور پر عہدہ سنبھال لیا۔ ٹرمپ نے اپنے عہدے کا حلف اٹھایا، جبکہ نائب صدر جے ڈی وینس نے بھی عہدے کا حلف لیا۔

حلف برداری کی تقریب میں سابق صدور بل کلنٹن، ہیلری کلنٹن، جارج بش، اور باراک اوباما سمیت عالمی شخصیات کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اس موقع پر برطانیہ کے سابق وزیراعظم بورس جانسن، دنیا کے امیر ترین شخص ایلون مسک، میٹا کے مالک مارک زکر برگ، گوگل کے چیف ایگزیکٹو اور دیگر اہم شخصیات بھی موجود تھیں۔

یہ اہم موقع واشنگٹن ڈی سی میں منعقد کیا گیا، جہاں عالمی رہنماؤں اور کاروباری شخصیات نے شرکت کرکے اس دن کو یادگار بنا دیا۔