چیمپئنز ٹرافی اسکواڈ کے لیے پی سی بی نے 20 کھلاڑیوں کی فہرست آئی سی سی کو بھیج دی

70

لاہور :پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے لیے ابتدائی اسکواڈ کی فہرست میں 20 کھلاڑیوں کے نام آئی سی سی کو بھیج دیے ہیں۔ پی سی بی ذرائع کے مطابق، ان کھلاڑیوں کے ناموں کا ابھی تک باقاعدہ اعلان نہیں کیا گیا ہے، لیکن 11 فروری تک حتمی اسکواڈ کے اعلان سے پہلے پاکستان سہ فریقی سیریز کے دو میچز کھیل چکا ہوگا۔

ذرائع نے بتایا کہ حتمی اسکواڈ کے انتخاب سے پہلے صائم ایوب کی فٹنس صورتحال واضح ہو جائے گی، اور ان 20 کھلاڑیوں میں شامل کھلاڑی سہ فریقی سیریز میں حصہ لیں گے۔ سہ فریقی سیریز کے لیے فخر زمان کو موقع دینے کا امکان ہے، اور اس سیریز کے لیے اسکواڈ میں زیادہ تبدیلیاں متوقع نہیں ہیں۔

صائم ایوب کی چیمپئنز ٹرافی میں شمولیت ان کی فٹنس پر منحصر ہے۔ 11 فروری تک ابتدائی اسکواڈ میں تبدیلیاں کی جا سکتی ہیں، لیکن 12 فروری کے بعد آئی سی سی کی ٹیکنیکل کمیٹی کی منظوری کے بغیر کسی بھی تبدیلی کا امکان نہیں۔

تبصرے بند ہیں.