راولپنڈی:شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز نے دو الگ آپریشنز میں 9 خوارج کو ہلاک کر دیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق، خوارج کی موجودگی کی اطلاع ملنے پر دوسالی کے علاقے میں انٹیلی جنس پر مبنی آپریشن کیا گیا۔ اس آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز نے خوارج کے ٹھکانوں پر کامیاب کارروائی کی، جس کے نتیجے میں 6 خوارج ہلاک اور 2 گرفتار ہو گئے۔
دوسری جانب، ایشام کے علاقے میں بھی خفیہ معلومات کی بنیاد پر آپریشن کیا گیا۔ اس دوران فائرنگ کے شدید تبادلے میں 3 خوارج مارے گئے اور 2 زخمی ہوئے۔
آپریشنز کے دوران ہلاک ہونے والے خوارج سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق، علاقے کو خوارج سے صاف کرنے کے لیے کلیئرنس آپریشنز جاری ہیں۔
تبصرے بند ہیں.