چین کا نیا طیارہ: 9 مئی کے حملوں کے بعد بھارت میں تشویش، سکستھ جنریشن طیارہ منظر پر آیا

96

بیجنگ: سوشل میڈیا پر جاری ہونے والی ویڈیوز اور تصاویر میں چین کے ممکنہ سکستھ جنریشن ائیرکرافٹ کو اڑتے ہوئے دیکھا گیا ہے، جس کا ڈیزائن غیر روایتی اور نیا نظر آتا ہے۔ ان ویڈیوز میں ایک چینی جے 20 اسٹیلتھ طیارہ بھی اس کے ساتھ پرواز کرتا دکھائی دے رہا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق، یہ طیارہ ممکنہ طور پر چین کا سکستھ جنریشن طیارہ ہو سکتا ہے، جو جدید اسٹیلتھ ٹیکنالوجی سے لیس ہے، جس کے باعث اس طیارے کو ریڈار پر پکڑنا تقریباً ناممکن ہو سکتا ہے۔

بھارتی میڈیا نے اس طیارے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر یہ طیارہ چینی فضائیہ میں شامل ہو گیا تو یہ بھارت کے لیے ایک بڑا خطرہ بن سکتا ہے۔

غیر ملکی ایوی ایشن ویب سائٹ کے مطابق، اس طیارے نے چین کے چینگڈو ائیرکرافٹ کارپوریشن سے تجرباتی پرواز کی آغاز کیا۔

اس طیارے کی شناخت کے بارے میں ابھی تک کوئی حتمی معلومات نہیں مل سکیں، تاہم ماہرین کا خیال ہے کہ یہ طیارہ چین کا نیا سکستھ جنریشن طیارہ یا ففتھ جنریشن بمبار طیارہ ہو سکتا ہے۔

تبصرے بند ہیں.