اسلام آباد:وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ ایف بی آر کی کارکردگی کا جائزہ لیا جائے گا اور جون میں ادارے سے اس کی کارکردگی کے بارے میں سوالات کیے جائیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس بل پر کاروباری افراد سے مشاورت کی گئی ہے تاکہ ان کی آراء کو مدنظر رکھا جا سکے۔
وزیر خزانہ نے بتایا کہ جو افراد ٹیکس ادا نہیں کر رہے، انہیں ٹیکس نیٹ میں شامل کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ہر شہری کو معیشت میں اپنا کردار ادا کرنا ہوگا اور ٹیکس ٹو جی ڈی پی کی شرح 10.3 فیصد ہے، جسے تین سال میں 13.5 فیصد تک لے جانے کا منصوبہ ہے۔
محمد اورنگزیب نے واضح کیا کہ ٹیکس اتھارٹی پر عوام کا اعتماد بحال کرنا انتہائی ضروری ہے۔ ٹیکس نیٹ کو بڑھانے کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں، اور حکومت کا سائز کم کرنے کے ساتھ ایف بی آر کے پالیسی یونٹ کو الگ کیا جائے گا۔
وزیر خزانہ نے کہا کہ پاکستان کو عالمی سطح پر مزاحیہ ملک کے طور پر جانا جاتا ہے، جب کہ ہمارے ہمسایہ ملک کی ٹیکس ٹو جی ڈی پی ریشو 18.5 فیصد ہے، جس کی وجہ سے پاکستان کو اقتصادی چیلنجز کا سامنا ہے، کیونکہ بطور ملک ہمارے ہاتھ بندھے ہوئے ہیں۔
تبصرے بند ہیں.