حکومت اور تحریک انصاف کے درمیان مذاکرات آج سے شروع ہوں گے

72

 

اسلام آباد: حکومت اور تحریک انصاف کے درمیان مذاکرات آج سے شروع ہوں گے۔ سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق اس اجلاس کی صدارت کریں گے، جو ساڑھے گیارہ بجے پارلیمنٹ ہاؤس کے کمیٹی روم نمبر پانچ میں ہوگا۔ حکومت اور اپوزیشن کمیٹیوں کے ارکان کو نوٹس کے ذریعے آگاہ کیا گیا ہے۔

اس مذاکراتی عمل میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے اور سپیکر ایاز صادق نے حکومت اور پی ٹی آئی کی کمیٹیوں کے ارکان کو آج ملاقات کے لیے بلایا ہے۔ اس سلسلے میں سیکرٹریٹ نے نوٹیفیکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔ اجلاس ان کیمرہ ہو گا اور اس میں دونوں طرف کے کمیٹی ارکان شریک ہوں گے۔

کمیٹی کے اراکین میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ، سینیٹر عرفان صدیقی، راجہ پرویز اشرف، سید نوید قمر، خالد مقبول صدیقی، عبدالعلیم خان اور چوہدری سالک حسین شامل ہیں

تبصرے بند ہیں.