نیول چیف ایڈمرل نوید اشرف کی زیر صدارت پاکستان نیوی انجینئرنگ کالج کا 36واں کانووکیشن

50

 

راولپنڈی: پاکستان نیوی انجینئرنگ کالج میں 36ویں کانووکیشن کی تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں 372 طلباء کو پوسٹ گریجویٹ اور انڈرگریجویٹ ڈگریاں تفویض کی گئیں۔ چیف آف دی نیول سٹاف ایڈمرل نوید اشرف نے اس موقع پر 33 طلباء کو ان کی شاندار کارکردگی پر میڈلز سے نوازا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق، ایڈمرل نوید اشرف نے اپنے خطاب میں کہا کہ جدید ٹیکنالوجیز جیسے آرٹیفیشل انٹیلی جنس، کمپیوٹر سائنس اور ڈیٹا سائنس کا فروغ نیوی کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں میں اہم کردار ادا کر رہا ہے اور یہ شعبے مستقبل میں مزید ترقی کے دروازے کھولیں گے۔

نیول چیف نے گریجویٹ ہونے والے طلباء اور ان کے والدین کو مبارکباد دی اور کہا کہ ملک کی ترقی میں طلباء کا کردار بہت اہم ہے۔ تقریب میں ملکی اور غیر ملکی افسران، سول حکام اور طلباء کے والدین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

تبصرے بند ہیں.