سندھ کے سینئر وزیر شرجیل میمن کا گیس کی لوڈشیڈنگ کے مسئلے پر سخت ردعمل

53

 

کراچی: سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے گیس کی مسلسل لوڈشیڈنگ کے مسئلے کو سنگین قرار دیتے ہوئے وفاقی حکومت سے فوری اور مؤثر اقدامات کی اپیل کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ گیس کی فراہمی میں خلل سے سندھ کے عوام اور صنعتی شعبے دونوں ہی شدید مشکلات کا شکار ہیں۔ شرجیل میمن نے کہا کہ کراچی اور پورے سندھ میں گیس کی لوڈشیڈنگ کا بوجھ اٹھانے کی صلاحیت نہیں ہے، جس سے عوام میں اضطراب اور مایوسی پھیل رہی ہے۔

سینئر وزیر نے وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا کہ سردیوں کے دوران گیس کی فراہمی بلا تعطل جاری رکھی جائے اور قدرتی وسائل کی منصفانہ تقسیم کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں تاکہ عوام کو مشکلات سے بچایا جا سکے۔

تبصرے بند ہیں.