گزشتہ سال کے مقابلے میں یورپی یونین میں پاکستانی پناہ گزینوں کی درخواستوں میں کمی

53

یورپ : یورپی یونین کے ادارہ برائے پناہ گزین (ای یو اے اے) کی جانب سے جاری کی گئی رپورٹ کے مطابق، اکتوبر 2023 سے اکتوبر 2024 کے درمیان 28 ہزار پاکستانیوں نے یورپی یونین پلس ممالک میں پناہ کے لیے درخواستیں دی ہیں۔ گزشتہ سال اکتوبر میں پاکستانیوں کی پناہ کی درخواستوں کی تعداد تقریباً 3400 تھی، لیکن اکتوبر 2024 میں یہ تعداد کم ہو کر 1900 تک پہنچ گئی۔

 

یورپ میں پناہ کی درخواست دینے والے پاکستانیوں کی سب سے زیادہ تعداد اٹلی میں تھی، اس کے بعد فرانس، یونان اور جرمنی میں بھی بڑی تعداد میں درخواستیں موصول ہوئیں۔

 

"کنٹری فوکس آن پاکستان” کی جانب سے جاری کردہ  رپورٹ کے مطابق، یورپی یونین پلس ممالک نے پاکستانی درخواستوں پر 20 ہزار فیصلے کیے، جن میں سے صرف 12 فیصد درخواست دہندگان کو پناہ یا ذیلی تحفظ دیا گیا۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ زیادہ تر پاکستانی درخواست گزاروں کو پناہ نہیں مل سکی۔

تبصرے بند ہیں.