امریکا کو پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام پر شدید تحفظات ہیں ، نائب ترجمان ویدانت پٹیل

51

واشنگٹن : پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام پر امریکی تشویش اور اس کے حوالے سے نئی پابندیوں کے بارے میں امریکی محکمہ خارجہ کا بیان سامنے آیا ہے۔ واشنگٹن میں پریس بریفنگ کے دوران امریکی محکمہ خارجہ کے نائب ترجمان ویدانت پٹیل نے کہا کہ امریکا کو پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام پر شدید تحفظات ہیں۔ انہوں نے واضح طور پر کہا کہ پاکستان کے طویل فاصلے تک مار کرنے والے میزائل پروگرام کی حمایت کرنا امریکی پالیسی کے خلاف ہے۔

 

ویدانت پٹیل نے مزید کہا کہ امریکا عالمی سطح پر عدم پھیلاؤ کے اصولوں کو قائم رکھنے کے لیے پرعزم ہے اور پاکستان کا بیلسٹک میزائل پروگرام ان اصولوں کے خلاف ہے۔ تاہم، انہوں نے یہ بھی کہا کہ پاکستان امریکا کا ایک اہم شراکت دار ہے، لیکن اس کا بیلسٹک میزائل پروگرام دونوں ممالک کے تعلقات میں پیچیدگیاں پیدا کر رہا ہے۔

تبصرے بند ہیں.