کراچی:عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں کمی کے بعد پاکستانی صرافہ مارکیٹ میں بھی سونا سستا ہوگیا ہے۔
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 26 ڈالر کی کمی آئی ہے، جس کے بعد اس کی قیمت 2621 ڈالر تک پہنچ گئی ہے۔ اس کمی کے اثرات مقامی مارکیٹ پر بھی دکھائی دیے، جہاں 24 قیراط فی تولہ سونے کی قیمت 2100 روپے کم ہو کر 273300 روپے ہوگئی، اور فی دس گرام سونے کی قیمت 2229 روپے کم ہو کر 234311 روپے ہوگئی۔
دوسری جانب، چاندی کی قیمت میں معمولی اضافہ دیکھنے کو ملا ہے، جس کے نتیجے میں فی تولہ چاندی 50 روپے بڑھ کر 3350 روپے اور فی 10 گرام چاندی 42.87 روپے کے اضافے سے 2872.08 روپے ہوگئی ہے۔
تبصرے بند ہیں.