پنجاب کابینہ کا پارا چنار میں امدادی سامان کی فوری ترسیل کا فیصلہ

53

 

لاہور:پنجاب کابینہ نے پارا چنار کے عوام کے لیے فوری طور پر ادویات اور دیگر ضروری سامان ارسال کرنے کی منظوری دی ہے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیر صدارت کابینہ کے اجلاس میں پارا چنار کے عوام کے لیے امدادی اقدامات پر تفصیل سے غور کیا گیا۔ مریم نواز نے کہا کہ پارا چنار کے عوام کی مدد کرنا ہماری اولین ترجیح ہے، اور ان کی صحت کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے موبائل ہیلتھ یونٹ بھی بھیجا جائے گا۔

وزیر اعلیٰ نے کہا کہ "پارا چنار کے عوام ہمارے اپنے ہیں، اور ہمیں ان کے ساتھ اپنی ذمہ داری پوری کرنی ہے، وہ اس وقت ہمارے ساتھ ہیں اور ہم بھی ان کے ساتھ ہیں۔”

اجلاس میں چین کے کامیاب دورے پر وزیر اعلیٰ کو مبارکباد پیش کی گئی۔ مریم نواز نے چین کی ترقی کو قابل تقلید قرار دیتے ہوئے کہا کہ چین کی ترقی کے پیچھے محنت اور ہم آہنگی ہے، اور یہی سبق ہمیں بھی اپنی ترقی کے لیے اپنانا ہوگا۔

تبصرے بند ہیں.