قاہرہ: وزیرِ اعظم شہباز شریف نے غزہ میں جنگ کی فوری بندش کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ جنگ بندی خطے اور عالمی امن کے لیے انتہائی ضروری ہے۔
قاہرہ میں ڈی ایٹ ممالک کے 11ویں سربراہی اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے وزیرِ اعظم نے کہا کہ چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروبار اور نوجوان معاشی ترقی میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کو بااختیار بنانا ڈی ایٹ ممالک کی کامیابی کے لیے ضروری ہے۔
شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان کی 60 فیصد سے زائد آبادی نوجوانوں پر مشتمل ہے، اور حکومت اپنے فلیگ شپ یوتھ پروگرام کے ذریعے معیاری تعلیم اور جدید ٹیکنالوجی کے شعبے میں تربیت فراہم کر رہی ہے تاکہ نوجوانوں کے لیے روزگار کے مواقع پیدا کیے جا سکیں۔
تبصرے بند ہیں.