آئی فون ایپ سے پاسورڈز کی چوری کا خدشہ، صارفین فوراً حفاظتی تدابیر اپنائیں

45

 

کیلیفورنیا:آئی فون صارفین کو خبردار کیا گیا ہے کہ وہ اپنے فون کی سیٹنگز فوراً چیک کریں اور ضروری اپ ڈیٹس کریں تاکہ ان کے ڈیٹا کی حفاظت ہو سکے۔

ماہرین نے بتایا کہ اگر صارف نے حال ہی میں آئی او ایس 18 انسٹال کیا ہے، تو ان کے فون کی ہوم اسکرین پر ایک نئی ایپ "پاسورڈز” آ سکتی ہے جو خودبخود انسٹال ہو جاتی ہے۔ یہ ایپ صارف کے تمام محفوظ شدہ پاسورڈز تک رسائی حاصل کر سکتی ہے، جس سے ان کے ڈیٹا کے لیک ہونے کا خطرہ ہو سکتا ہے۔

سیکیورٹی ماہر ٹامی میسک نے اس ایپ کے بارے میں وارننگ دی ہے کہ یہ "اَن اِنکرپٹڈ” ایچ ٹی ٹی پی پروٹوکول استعمال کرتی ہے، جس کا مطلب ہے کہ اس ایپ کے ذریعے لاگ ان کرنے سے صارف کا حساس ڈیٹا محفوظ نہیں رہتا۔

ماہرین نے اس مسئلے کا حل پیش کیا ہے اور آئی فون صارفین کو مشورہ دیا ہے کہ وہ اپنے فون کو باقاعدگی سے اپ ڈیٹ کریں تاکہ ان کا ڈیٹا محفوظ رہے

تبصرے بند ہیں.