روس میں کینسر کے علاج کے لیے نئی ویکسین کی تیاری مکمل

83

 

ماسکو:روس کی وزارت صحت نے ایک نئی کینسر ویکسین تیار کی ہے، جو 2025 کے اوائل سے روس میں کینسر کے مریضوں کو مفت فراہم کی جائے گی۔ یہ ویکسین کینسر کے ہونے سے تو بچاؤ نہیں کر سکتی، لیکن یہ کینسر کے علاج کے عمل میں معاون ثابت ہو سکتی ہے۔ روس کے ریڈیالوجی میڈیکل ریسرچ سینٹر کے جنرل ڈائریکٹر آندرے کیپرین نے اعلان کیا کہ یہ ویکسین ایم آر این اے ٹیکنالوجی پر مبنی ہے، جسے روسی مریضوں کے لیے بلا معاوضہ فراہم کیا جائے گا۔

ویکسین کے پری کلینیکل ٹرائلز میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ یہ ٹیومر کی نشوونما کو روکنے اور کینسر کے پھیلاؤ (میٹاسٹیس) کے امکانات کو کم کرنے میں مددگار ثابت ہو سکتی ہے، لیکن یہ واضح نہیں کہ یہ کس قسم کے کینسر کے علاج میں زیادہ مؤثر ہوگی۔ روس میں حالیہ برسوں میں کینسر کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ دیکھا گیا ہے، اور بڑی آنت، چھاتی اور پھیپھڑوں کے کینسر سب سے زیادہ عام ہیں۔ روسی حکومت اس ویکسین کی ایک ڈوز پر 2869 ڈالر خرچ کرے گی، اور یہ ہر مریض کے کینسر کی نوعیت کے مطابق دی جائے گی۔

تبصرے بند ہیں.