پاکستان سٹاک مارکیٹ میں مندی کا رجحان

54

کراچی : پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے چوتھے روز منفی رجحان رہا۔ ہنڈرڈ انڈیکس میں 1200 سے زائد پوائنٹس کی کمی آئی اور یہ ایک لاکھ 9 ہزار 788 پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کر رہا تھا۔ گزشتہ روز بھی مارکیٹ میں کمی آئی تھی، جب انڈیکس میں 3790 پوائنٹس کی گراوٹ ہوئی اور سٹاک مارکیٹ 1 لاکھ 11 ہزار 70 پوائنٹس پر بند ہوئی تھی۔

 

دوسری جانب، انٹر بینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قیمت میں معمولی کمی آئی۔ انٹر بینک میں ڈالر 3 پیسے سستا ہو کر 278.20 روپے پر ٹریڈ ہونے لگا، جس سے روپے کی قدر میں بہتری آئی۔

تبصرے بند ہیں.