ماہرین کا دنیا کو نئی عالمی وبا کے خطرے سے خبردار

53

میڈرڈ : ماہرین نے دنیا کو ایک نئی عالمی وبا کے خطرے سے خبردار کیا ہے، جس کے امریکا سے شروع ہونے کا امکان ہے۔ اسپین کے ماہرین کے مطابق، برڈ فلو (H5N1) وائرس میں تبدیلیاں آ رہی ہیں اور یہ امریکا میں پھیل رہا ہے، جس سے یہ وائرس جلد ایک نئی وبا کا سبب بن سکتا ہے۔

 

اگرچہ ابھی تک یہ وائرس انسانوں میں منتقل نہیں ہوا، لیکن ماہرین کا کہنا ہے کہ جنگلی حیات سے پالتو جانوروں میں اس کا منتقل ہونا یہ ظاہر کرتا ہے کہ مستقبل میں یہ انسانوں تک بھی پہنچ سکتا ہے۔ رپورٹ کے مطابق، اس وبا کے امریکا سے شروع ہونے کے امکانات زیادہ ہیں، تاہم ماہرین کا کہنا ہے کہ اس بارے میں بہتر معلومات کی وجہ سے صورتحال 2020 کی کووڈ-19 وبا کے مقابلے میں بہتر ہے۔

 

سپین کی جوان رامون جمنیز یونیورسٹی اسپتال کے فران فرانکو نے کہا کہ اگر امریکا میں کوئی بڑی تبدیلی ہوتی ہے تو اس کی اطلاع فوراً دنیا بھر کو مل جائے گی۔ ماہرین کا ماننا ہے کہ کووڈ-19 کے دوران حاصل کیے گئے تجربات نے نگرانی کے نظام کو مضبوط کیا ہے، جو اس وقت کی صورتحال کو بہتر طریقے سے قابو پانے میں مدد دے گا۔

تبصرے بند ہیں.