اسلام آباد: پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے مالی سال 2023-24 کے دوران 58 لاکھ سے زائد غیر فعال سمز کو بلاک کر دیا۔ یہ کارروائی غیر قانونی سمز کے خاتمے کے لیے جاری مہم کا حصہ ہے۔
پی ٹی اے کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق، ملک کے مختلف شہروں میں 40 آپریشنز کے دوران 7,500 غیر قانونی سمز اور 152 بائیومیٹرک تصدیقی ڈیوائسز قبضے میں لی گئیں۔
ان آپریشنز میں 47 مشتبہ افراد کو حراست میں لیا گیا، جبکہ قصور، کھاریاں، سیالکوٹ، لاہور، پشاور، پنوعاقل، کشمور، سکھر، شیخوپورہ، شرقپور شریف، راولپنڈی، ملتان، ساہیوال اور حسن ابدال جیسے شہروں میں کارروائیاں کی گئیں۔
پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ یہ اقدامات ٹیلی کمیونیکیشن کے نظام کو محفوظ بنانے اور غیر قانونی سرگرمیوں کے خاتمے کے لیے اٹھائے گئے ہیں، اور یہ مہم آئندہ بھی جاری رہے گی۔
تبصرے بند ہیں.