کراچی : پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے تیسرے دن مثبت رجحان دیکھنے کو ملا۔ مارکیٹ کا آغاز زبردست تیزی کے ساتھ ہوا، جس کے نتیجے میں ہنڈرڈ انڈیکس میں 1300 سے زیادہ پوائنٹس کا اضافہ ہوا اور یہ 1 لاکھ 16 ہزار 165 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔
اس سے پہلے کاروباری ہفتے کے دوسرے دن سٹاک مارکیٹ میں مندی رہی تھی، اور ہنڈرڈ انڈیکس 1308 پوائنٹس کمی کے ساتھ 1 لاکھ 14 ہزار 860 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔
تبصرے بند ہیں.