پارل :پاکستان نے 3 میچوں پر مشتمل ون ڈے سیریز کے پہلے مقابلے میں میزبان جنوبی افریقا کو 3 وکٹوں سے ہرا دیا۔ میچ پارل کے میدان میں کھیلا گیا جہاں جنوبی افریقا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا انتخاب کیا۔
جنوبی افریقا نے 50 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 239 رنز بنائے، جس کے جواب میں پاکستان نے مطلوبہ ہدف 7 وکٹوں کے نقصان پر آخری اوور میں حاصل کرلیا۔
ہینرک کلاسن نے شاندار بلے بازی کرتے ہوئے 86 رنز بنائے، جس میں 2 چھکے اور 7 چوکے شامل تھے۔ دیگر نمایاں کھلاڑیوں میں ریان ریکلٹن نے 36، ایڈن مارکرم نے 35 اور ٹونی ڈی زورزی نے 33 رنز اسکور کیے۔ مارکو یانسن 10 جبکہ وین ڈر ڈوسین 8 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
سلمان علی آغا نے بہترین بولنگ کرتے ہوئے 4 وکٹیں حاصل کیں، ابرار احمد نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ صائم ایوب اور شاہین آفریدی نے ایک، ایک وکٹ اپنے نام کی۔
قومی ٹیم میں صائم ایوب، عبداللہ شفیق، بابر اعظم، محمد رضوان، کامران غلام، سلمان آغا، عرفان خان، شاہین شاہ آفریدی، نسیم شاہ، حارث رؤف اور ابرار احمد شامل تھے۔
یاد رہے کہ اس سے قبل بارش کے باعث پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان تیسرا ٹی ٹوئنٹی میچ منسوخ ہوگیا تھا، جس کے نتیجے میں جنوبی افریقا نے ٹی ٹوئنٹی سیریز 0-2 سے جیت لی تھی۔
تبصرے بند ہیں.