صدر زرداری کا یو اے ای کی حمایت پر شکریہ، دوطرفہ تعلقات مزید مستحکم کرنے کا عزم

62

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری نے متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے قومی دن کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو مشکل حالات میں یو اے ای کی بھرپور حمایت پر دل کی گہرائیوں سے شکر گزار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان مضبوط اور تاریخی تعلقات ہیں، اور یو اے ای کے ساتھ پاکستان کی اسٹریٹجک شراکت داری قابل اعتماد ہے۔

صدر زرداری نے مزید کہا کہ یو اے ای پاکستان کا ایک اہم اقتصادی شراکت دار ہے، اور دونوں ممالک کے درمیان تجارتی تعلقات میں مسلسل ترقی ہو رہی ہے۔ یو اے ای میں مقیم 18 لاکھ پاکستانیوں نے ان تعلقات کو مزید مستحکم کیا ہے، اور پاکستان آئی ٹی، توانائی، زراعت، سیاحت اور دیگر شعبوں میں یو اے ای کے ساتھ تعاون بڑھانے کے لیے تیار ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ پاکستان کی اقتصادی بحالی میں تیزی آ رہی ہے اور ملک میں سرمایہ کاری کے لیے خوشگوار ماحول فراہم کیا جا رہا ہے۔ وہ یو اے ای کے ساتھ متعدد معاہدوں کے ذریعے دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے خواہاں ہیں۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان اور یو اے ای کے تعلقات نہایت گہرے ہیں اور یو اے ای نے ہمیشہ پاکستان کا ساتھ دیا ہے۔ وزیراعظم نے یو اے ای کی اہمیت کو سراہا اور کہا کہ آئی ایم ایف پروگرام کے دوران یو اے ای کی مدد کے بغیر کامیابی ممکن نہ تھی۔

یو اے ای نے پاکستان میں صحت، تعلیم اور بنیادی ڈھانچے کی ترقی میں اہم کردار ادا کیا ہے اور پاکستان یو اے ای کی علاقائی سالمیت اور خودمختاری کی حمایت کرتا ہے۔

تبصرے بند ہیں.