ماہرہ خان اپنی دوسری شادی کے بارے میں بات کرتے ہوئے جذباتی ہو گئیں

78

اسلام آباد :پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ماہرہ خان نے حالیہ انٹرویو میں اپنی ذاتی زندگی اور دوسری شادی کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے جذباتی لمحے کا سامنا کیا۔

ماہرہ خان نے اس انٹرویو میں اپنی زندگی کے اس اہم موقع پر اپنے احساسات کا اظہار کیا اور بتایا کہ جب انہوں نے دوسری شادی کا فیصلہ کیا تو ان کا دل کیسا تھا۔ جب ان سے سوال کیا گیا کہ ایشیا میں آج بھی ایک ایسی عورت جس کے بچے ہوں، اس کے دوسری شادی کے فیصلے کو زیادہ پسند نہیں کیا جاتا، تو اس پر ماہرہ نے اپنے جذبات شیئر کیے۔

اداکارہ نے کہا کہ ان کے لیے اپنے بیٹے پر فخر کا لمحہ تھا اور وہ چاہتی تھیں کہ اس کی موجودگی شادی کی تقریب میں ہو، جو کہ ان کے بیٹے نے ان کی خواہش کو پورا کیا۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ان کی زندگی میں جو کچھ بھی اچھا ہوا، وہ اللہ کی رضا سے تھا اور وہ ہمیشہ اللہ کا شکر ادا کرتی ہیں۔

ماہرہ خان نے اپنی دوسری شادی کے موقع پر کہا کہ وہ یہ لمحہ اپنے لیے بہت خاص سمجھتی ہیں اور شادی کی تقریب میں وہ مسلسل "الحمدللہ” کہہ رہی تھیں۔ ان کا کہنا تھا کہ زندگی میں جو کچھ بھی ہوتا ہے، وہ اللہ کی مرضی سے ہوتا ہے، اور اس میں انسان کی بھلا ہی چھپی ہوتی ہے۔

 

تبصرے بند ہیں.