کراچی: ملکی صرافہ بازار میں سونے کی قیمت میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونا 2100 روپے سستا ہوکر 2 لاکھ 74 ہزار 900 روپے کا ہوگیا۔ اس کے ساتھ ساتھ 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 1800 روپے کی کمی ہوئی، جس کے بعد نئی قیمت 2 لاکھ 35 ہزار 682 روپے ہوگئی ہے۔
دنیا میں سونے کے ذخائر کی تازہ رپورٹ
دوسری جانب ورلڈ گولڈ کونسل کی حالیہ رپورٹ میں دنیا کے سونے کے ذخائر سے متعلق تفصیلات سامنے آئی ہیں۔ رپورٹ کے مطابق دنیا میں سب سے زیادہ سونے کے ذخائر امریکا کے پاس ہیں، جہاں سونے کا مجموعی ذخیرہ 8133 ٹن ہے۔
اس فہرست میں جرمنی 3352 ٹن سونے کے ساتھ دوسرے، اٹلی 2451 ٹن کے ساتھ تیسرے اور فرانس 2436 ٹن کے ساتھ چوتھے نمبر پر ہے، جبکہ روس 2332 ٹن سونے کے ساتھ پانچویں نمبر پر موجود ہے۔
تبصرے بند ہیں.