لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا کہ پنجاب کو عالمی سطح پر تجارت اور سرمایہ کاری کا مرکز بنایا جائے گا۔
چین میں پنجاب بزنس کانفرنس کے دوران اپنے خطاب میں مریم نواز نے چینی حکام کی بہترین میزبانی کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ چین کی ترقی ہمارے لیے ایک بڑا ماڈل ہے۔ انہوں نے چین کے صدر شی جن پنگ کی قیادت کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ چین کی ترقی کے اصول اور سیاسی بصیرت سب کے لیے ایک رہنمائی کی حیثیت رکھتے ہیں۔
مریم نواز نے اس عزم کا اظہار کیا کہ پنجاب کو عالمی کاروباری سرگرمیوں کا مرکز بنانے کے لیے چین کی تجربات سے فائدہ اٹھایا جائے گا اور چینی تاجروں کو سرمایہ کاری کے لیے آسانیاں فراہم کی جائیں گی
تبصرے بند ہیں.