راولپنڈی: جی ایچ کیو حملہ کیس میں مزید 9 ملزمان پر فرد جرم عائد کر دی گئی۔ اڈیالہ جیل میں خصوصی عدالت میں ہونے
والی سماعت کے دوران استغاثہ نے ملزمان کی ضمانتوں کی منسوخی کی درخواست کی، جس پر عدالت نے مختلف فیصلے کیے۔
شیرین مزاری، راشد حفیظ، میجر طاہر صادق، ذاکر اللہ، عظیم اللہ خان اور دیگر 9 ملزمان پر فرد جرم عائد کی گئی۔ ملزمان نے صحت جرم سے انکار کیا۔ کچھ ملزمان نے فرد جرم کی شیٹ پر دستخط کرنے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ ان کے خلاف ثبوت ناکافی ہیں۔
عدالت نے جی ایچ کیو حملہ کیس میں کل 98 ملزمان پر فرد جرم عائد کی ہے۔ سماعت 19 دسمبر تک ملتوی کر دی گئی۔1
تبصرے بند ہیں.