وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز چین کا دورہ مکمل کر کے واپس وطن پہنچ گئیں

54

لاہور : وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے چین کا 8 روزہ دورہ مکمل کر لیا اور لاہور واپس پہنچ گئیں۔ ان کا استقبال علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر شاندار طریقے سے کیا گیا، جہاں سینیٹر پرویز رشید، وزیر مریم اورنگزیب، وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری اور دیگر شخصیات ان کے ہمراہ تھیں۔

 

مریم نواز نے کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی دعوت پر چین کا دورہ کیا، جس دوران انہوں نے بیجنگ میں زرعی روبوٹک آلات بنانے والے ادارے کا دورہ کیا اور چینی وزیروں سے ملاقاتیں کیں۔ شنگھائی میں بھی انہوں نے مختلف صنعتی اداروں اور ٹیکنالوجی کمپنیوں کا دورہ کیا۔دورے کے دوران، مریم نواز نے پنجاب چین انویسٹمنٹ کانفرنس میں شرکت کی اور چینی کمپنیوں سے مختلف شعبوں، جیسے زراعت، ٹرانسپورٹ اور صحت میں تعاون کے معاہدے کیے۔

تبصرے بند ہیں.