کراچی : پاکستان سٹاک ایکسچینج نے کاروباری ہفتے کے پہلے روز شاندار کارکردگی دکھائی، اور ہنڈرڈ انڈیکس نے 1 لاکھ 15 ہزار پوائنٹس کی حد دوبارہ بحال کر دی۔
ٹریڈنگ کے دوران مارکیٹ میں 1400 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ہوا، جس کے بعد ہنڈرڈ انڈیکس 1 لاکھ 15 ہزار 826 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔ اس سے پہلے کاروباری دن کے اختتام پر ہنڈرڈ انڈیکس 1 لاکھ 14 ہزار 301 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔
اس کے علاوہ، انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قیمت میں مسلسل کمی دیکھنے کو ملی۔ انٹر بینک میں ڈالر 12 پیسے سستا ہو کر 278.12 روپے سے کم ہو کر 278 روپے پر ٹریڈ ہونے لگا ہے۔
تبصرے بند ہیں.