صدر مملکت اور وزیراعظم کا سانحہ آرمی پبلک سکول کے شہداء کو 10ویں برسی پر خراج عقیدت

46

اسلام آباد : صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے 16 دسمبر 2014 کو پشاور کے آرمی پبلک سکول میں ہونے والے سانحہ کے شہداء کو ان کی دسویں برسی پر خراج عقیدت پیش کیا گیا ہے۔

 

آصف علی زرداری نے اپنے پیغام میں کہا کہ دہشت گردوں نے اس دن ہمارے بچوں اور قوم کے مستقبل کو نشانہ بنایا، اور معصوم بچوں اور اساتذہ کو بے رحمی سے قتل کیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ حملہ نہ صرف انسانیت کے خلاف تھا بلکہ دہشت گردوں کا مقصد ملک میں فساد اور انتشار پھیلانا تھا، مگر پاکستانی قوم انہیں کبھی کامیاب نہیں ہونے دے گی۔

 

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ یہ دن ہم کبھی نہیں بھولیں گے اور نہ ہی معاف کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ دل آج بھی غم سے بوجھل ہیں، اور پوری قوم ان دہشت گردوں کے خلاف متحد ہے۔ وزیراعظم نے اس بات کا اعادہ کیا کہ ہم اپنے بچوں اور اساتذہ کی بہادری کو ہمیشہ یاد رکھیں گے اور ایک پرامن پاکستان کے لیے عزم کا مظاہرہ کریں گے۔

 

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ 16 دسمبر کو دشمن نے معصوم بچوں اور اساتذہ کی زندگیوں کو چھین لیا، لیکن یہ دن ہمارے عزم کا نشان بن چکا ہے کہ ہم دہشت گردی کے خلاف اپنی جنگ جاری رکھیں گے۔ انہوں نے کہا کہ شہداء اے پی ایس نے اپنے خون سے ملک میں امن کی بنیاد رکھی اور ان کی قربانیاں ہمیشہ پاکستانی قوم کے دلوں میں زندہ رہیں گی۔

تبصرے بند ہیں.