زمبابوے نے پاکستان کو تیسرے ٹی 20 میچ میں 2 وکٹوں سے شکست دی، پاکستان نے سیریز 2-1 سے جیتی

115

بلاوائیو: زمبابوے نے سیریز کے تیسرے اور آخری ٹی 20 میچ میں پاکستان کو 2 وکٹوں سے شکست دے کر میچ جیت لیا، لیکن پاکستان نے سیریز 2-1 سے اپنے نام کرلی۔

پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 133 رنز کا ہدف دیا۔ پاکستان کی ٹیم نے 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 132 رنز بنائے۔ پاکستان کی طرف سے کپتان سلمان علی آغا نے 32 رنز کے ساتھ سب سے زیادہ اسکور کیا، جب کہ عرفات منہاس نے 22، طیب طاہر 21، قاسم اکرام 20 اور عباس آفریدی نے 15 رنز بنائے۔

میزبان ٹیم کی جانب سے بلیسنگ مزاربانی 2 وکٹیں لے کر سب سے کامیاب باؤلر رہے۔

پاکستان ٹیم کے مینیجمنٹ نے کچھ کھلاڑیوں کو آزمانے کا فیصلہ کیا اور اوپنر صائم ایوب، فاسٹ باؤلر حارث رؤف، اسپنر ابرار احمد اور عرفان خان نیازی کو آرام دیا۔ ان کی جگہ صاحبزادہ فرحان، قاسم اکرم، عرفات منہاس اور محمد حسنین کو ٹیم میں شامل کیا گیا۔

پاکستان نے سیریز کے دوسرے میچ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے زمبابوے کو 10 وکٹوں سے شکست دی تھی، جس کے نتیجے میں پاکستان نے سیریز میں 2-0 کی فیصلہ کن برتری حاصل کی تھی۔ اس میچ میں زمبابوے کی ٹیم صرف 57 رنز پر ڈھیر ہوگئی تھی، اور پاکستان کے سفیان مقیم نے شاندار باؤلنگ کرتے ہوئے 3 رنز دے کر 5 وکٹیں حاصل کیں، جو کہ کسی بھی پاکستانی کھلاڑی کی ٹی 20 کرکٹ میں سب سے بہترین باؤلنگ کارکردگی تھی۔

پہلے ٹی 20 میچ میں بھی پاکستان نے 57 رنز سے کامیابی حاصل کی تھی، جہاں زمبابوے 165 رنز کے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے صرف 108 رنز پر محدود رہ گئی تھی۔

اس سے قبل، 28 نومبر کو پاکستان نے زمبابوے کو تیسرے اور فیصلہ کن ایک روزہ میچ میں 99 رنز سے شکست دے کر 3 میچوں کی سیریز 1-2 سے اپنے نام کی تھی۔

پاکستانی ٹیم نے سیریز کے دوران اپنے بیٹنگ اور باؤلنگ شعبوں میں شاندار کارکردگی دکھائی۔ حالانکہ تیسرے ٹی 20 میچ میں زمبابوے نے اچھی کوشش کی، لیکن پاکستان نے سیریز جیت کر اپنی کامیابی کو یقینی بنایا۔

تبصرے بند ہیں.