اسلام آباد: سینیٹر فیصل واوڈا نے جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کے بعد کہا ہے کہ 26ویں آئینی ترمیم کے معاملے پر ہم سب ان کے ساتھ ہیں۔ سینیٹر واوڈا نے کہا کہ سیاسی اختلافات اپنی جگہ ہیں، لیکن ہمیں ملک کے مفاد میں ایک ساتھ کام کرنا ہوگا۔
ملاقات کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان سے 26ویں آئینی ترمیم اور عمران خان کی جان کو لاحق خطرات کے حوالے سے بات ہوئی۔ فیصل واوڈا نے مزید کہا کہ مولانا فضل الرحمان کا کردار اب واضح ہو چکا ہے اور ان کے ساتھ اتحاد کی ضرورت ہے۔ اس کے علاوہ، مدارس کے بل اور دیگر مسائل پر بھی تفصیل سے بات ہوئی ہے۔
تبصرے بند ہیں.