9 مئی حملہ کیس: بانی پی ٹی آئی پر فرد جرم، دیگر ملزمان بھی شامل

88

 

راولپنڈی: 9 مئی جی ایچ کیو حملہ کیس میں پی ٹی آئی کے بانی عمران خان اور دیگر اہم رہنماؤں پر فرد جرم عائد کر دی گئی ہے۔

اڈیالہ جیل میں ہونے والی سماعت میں انسداد دہشت گردی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے عمران خان، شیخ رشید، فواد چوہدری، زرتاج گل اور دیگر ملزمان پر فرد جرم عائد کی۔ اس دوران عمران خان اور دیگر ملزمان نے صحت جرم سے انکار کیا۔

مقدمے میں 143 ملزمان شامل ہیں، جن میں سے 23 کو اشتہاری قرار دیا جا چکا ہے۔ جج نے ملزمان کے کیسز کی سماعت جاری رکھنے کا حکم دیا۔

تبصرے بند ہیں.