لاہور: سینئر وزیر مریم اورنگزیب کی زیرِ صدارت اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ پنجاب کی پرائیویٹ ورکشاپس کو جدید آلات فراہم کیے جائیں گے۔ مریم اورنگزیب نے کہا کہ یہ فیصلہ صوبے کی تاریخ میں پہلی بار کیا جا رہا ہے جس سے ورکشاپس کی کارکردگی میں بہتری آئے گی۔
اجلاس میں یہ طے پایا کہ پہلے مرحلے میں 50 ورکشاپس کو جدید آلات فراہم کیے جائیں گے اور حکومت ان ورکشاپس کے لیے 80 فیصد بلا سود قرضہ فراہم کرے گی۔ ورکشاپ مالکان کو صرف 20 فیصد رقم ادا کرنی ہوگی۔
فیصلے کے مطابق ورکشاپس کو گاڑیوں کی فٹنس کی سرٹیفیکیشن دینے کا اختیار بھی دیا جائے گا۔ مزید یہ کہ محکمۂ ٹرانسپورٹ کو فٹنس سرٹیفیکیشن کے عمل کو تیز کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
یہ اقدام لاہور کے باہر گاڑیوں کی جانچ پڑتال کے فیصلے کے ساتھ بھی جڑا ہے تاکہ سموگ کی روک تھام کی جا سکے۔ اس کے تحت 50 ہزار بسوں کی جانچ پڑتال لاہور کے باہر کی جائے گی۔
تبصرے بند ہیں.