صدر مملکت نے مدارس رجسٹریشن بل پر اعتراضات کے بعد واپس بھجوا دیا

63

 

اسلام آباد: صدر مملکت آصف زرداری نے مدارس رجسٹریشن بل پر اعتراضات اٹھاتے ہوئے اسے واپس بھجوا دیا ہے۔

قومی اسمبلی کے ذرائع کے مطابق، صدر نے مدارس رجسٹریشن بل پر اعتراضات لگا کر بل کو واپس بھجوا دیا ہے، جس کے بعد حکومت پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلانے پر غور کر رہی ہے۔ یہ اجلاس آئندہ ہفتے بلایا جا سکتا ہے، جس میں مدارس رجسٹریشن بل دوبارہ پیش کیے جانے کا امکان ہے۔

ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ مولانا فضل الرحمان نے بلاول بھٹو سے ملاقات میں صدر کے دستخط نہ کرنے پر گہری تشویش کا اظہار کیا تھا۔ حکومتی ذرائع کے مطابق، مولانا فضل الرحمان نے آئندہ کسی بھی سیاسی تعاون کو مدرسہ رجسٹریشن بل کی منظوری سے مشروط کر دیا ہے۔

تبصرے بند ہیں.