جسٹس منصور علی شاہ نے چیف جسٹس کو 26 ویں آئینی ترمیم پر ایک اور خط لکھ دیا

46

 

اسلام آباد: سپریم کورٹ کے سینئر جج جسٹس منصور علی شاہ نے 26 ویں آئینی ترمیم کے حوالے سے چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کو ایک اور خط لکھا ہے، جس میں انہوں نے فل کورٹ بینچ کے قیام کی درخواست کی ہے۔

خط میں جسٹس منصور علی شاہ نے کہا کہ 26 ویں آئینی ترمیم کے خلاف درخواستوں پر فیصلہ ہونے تک جوڈیشل کمیشن کا اجلاس مؤخر کر دینا چاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ چھبیسویں ترمیم فل کورٹ کو 184 تین کے مقدمے کی سماعت سے نہیں روکتی۔

جسٹس منصور علی شاہ نے چیف جسٹس سے درخواست کی کہ آئینی ترمیم کے خلاف درخواستوں پر سماعت کے لیے فل کورٹ تشکیل دیں اور رجسٹرار سپریم کورٹ کو ان درخواستوں کی سماعت کے لیے تاریخ مقرر کرنے کا حکم دیں۔

تبصرے بند ہیں.