محکمہ موسمیات کی ملک کےمختلف علاقوں میں بارش اور برفباری کی پیشگوئی

77

لاہور : محکمہ موسمیات نے پاکستان کے مختلف حصوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کی پیشگوئی کی ہے۔ خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، کشمیر، شمالی بلوچستان، بالائی اور وسطی پنجاب، اور اسلام آباد میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان ہے، اور پہاڑوں پر برفباری بھی ہو سکتی ہے۔

اسلام آباد اور اس کے اردگرد علاقوں میں چند مقامات پر بارش متوقع ہے، جبکہ مری، گلیات، راولپنڈی، اٹک، جہلم، چکوال، میانوالی، سرگودھا، فیصل آباد، گجرات، گوجرانوالہ، منڈی بہاؤالدین، سیالکوٹ، نارووال، لیہ، بھکر اور ڈیرہ غازی خان میں بھی گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔

بلوچستان کے مختلف علاقوں جیسے کوئٹہ، زیارت، پشین، قلعہ عبداللہ اور ژوب میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ بارکھان، نصیر آباد، سبی، خضدار، کوہلو اور آوران میں بھی تیز ہواؤں کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے، جبکہ صوبے کے دیگر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے۔

خیبر پختونخوا کے کئی علاقوں جیسے کوہستان، چترال، سوات، ایبٹ آباد اور پشاور میں بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برفباری کی توقع ہے۔ سندھ کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہے گا، تاہم کشمیر اور گلگت بلتستان میں بارش اور برفباری کا امکان ہے۔

تبصرے بند ہیں.