جمہوریت، معاشی ترقی اور سیاسی استحکام کے لیے پیپلز پارٹی کی جدوجہد جاری رہے گی: بلاول بھٹو

106

کراچی :پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے یومِ تاسیس کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں سب سے بڑا مسئلہ سیاسی استحکام کا ہے، اور اس کے بغیر معاشی استحکام ممکن نہیں۔ انہوں نے اپوزیشن کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ سیاسی جماعتیں سیاست کے دائرے میں رہ کر کام نہیں کر رہیں، جس سے ملک میں انتشار بڑھ رہا ہے۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ قائد عوام ذوالفقار علی بھٹو نے ملک کو آئین دیا، جمہوریت کی بنیاد رکھی، اور ایٹمی قوت بنایا۔ شہید محترمہ بے نظیر بھٹو نے بھی عوام کی فلاح و بہبود کے لیے کام کیا اور ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کیا۔

انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کا مقابلہ کرنے کے لیے ماضی میں بھی ایک ہو کر کامیابیاں حاصل کیں، لیکن آج سیاسی لڑائیوں میں الجھ کر دہشت گردی کے اثرات کو نظر انداز کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے خیبر پختونخوا حکومت کو پاراچنار میں امن قائم کرنے کی ذمہ داری یاد دلاتے ہوئے کہا کہ وفاق اور صوبے کو مل کر نیا ایکشن پلان تیار کرنا ہوگا۔

بلاول بھٹو نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ پاکستان کے مفاد میں فیصلے کیے ہیں، اور آج بھی عوامی مسائل کے حل کے لیے مثبت سیاست کے لیے تیار ہے۔

تبصرے بند ہیں.