اسلام آباد:یورپی کمیشن اور یورپی ایوی ایشن سیفٹی ایجنسی نے پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) کی یورپ کے لیے پروازوں پر عائد پابندی واپس لے لی ہے۔ وزیر دفاع خواجہ آصف نے اس اقدام کو ایک سنگ میل قرار دیتے ہوئے کہا کہ پی آئی اے پر عائد پابندی کا ختم ہونا ایک یادگار لمحہ ہے، کیونکہ اس پابندی کی وجہ سے پی آئی اے اور ملک کی ایوی ایشن انڈسٹری مشکل حالات سے دوچار ہو گئی تھی۔ تاہم، اب پی آئی اے کا آپریشن جلد بحال ہونے کی امید ہے۔
خواجہ آصف نے مزید کہا کہ یہ کامیابی وزارت ہوابازی کی مسلسل محنت اور توجہ کا نتیجہ ہے، جس کے تحت بین الاقوامی شہری ہوابازی کے معیارات پر پورا اترنے کو یقینی بنایا گیا۔ انہوں نے توقع ظاہر کی کہ برطانیہ اور دیگر ممالک کے لیے بھی پی آئی اے کی پروازوں پر عائد پابندیاں جلد ختم کر دی جائیں گی۔
انہوں نے یہ بھی بتایا کہ پی آئی اے کی دیگر پروازوں کی ریٹنگ میں بہتری آئی ہے، جس سے ایئرلائن کی نجکاری کے عمل میں مزید آسانی ہوگی۔
تبصرے بند ہیں.