اضافی بجلی آکشن کے ذریعے خریدی جائے گی، نقصانات میں کمی کی توقع:اوئیس لغاری

77

اسلام آباد:وزیر توانائی اویس لغاری نے کہا ہے کہ نیشنل گرڈ میں شامل ہونے والی نئی بجلی کی قیمتیں مزید مہنگی ہوں گی۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے وضاحت کی کہ نئی شامل ہونے والی 17 ہزار میگاواٹ بجلی میں سے صرف 87 میگاواٹ بجلی سستی ہو گی۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ملک کی معیشت کا پہیہ کاروباری افراد کی سرگرمیوں سے چل رہا ہے، اور ان کی خواہش ہے کہ تاجر مزید منافع حاصل کریں اور اس منافع کا ایک حصہ حکومت کو ٹیکس کی صورت میں ادا کریں۔ اویس لغاری نے مزید کہا کہ حکومت کے لیے سب سے بڑا مسئلہ بجلی کی قیمتوں کا تھا، اور پاکستان نے اپنے طریقہ کار کے تحت کبھی بھی سستی بجلی خریدنے کی کوشش نہیں کی۔

 

وزیر توانائی نے کہا کہ مستقبل میں کسی بھی بجلی کمپنی کو ایک روپے کا اضافی چارج کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ اصلاحات صرف 3 ماہ کے لیے نہیں ہوں گی، بلکہ 6 ماہ تک جاری رہیں گی، اور اضافی بجلی خریدنے کے لیے آکشن کا طریقہ اپنایا جائے گا۔ اگر بجلی کے سہولت پیکیج کے نتائج مثبت رہے تو یہ پورے سال کے لیے جاری رہے گا۔

 

اویس لغاری نے اس بات کا بھی ذکر کیا کہ سرکلر ڈیٹ مینجمنٹ کے تحت نقصان کو کم کرنے کے لیے ایک ہدف مقرر کیا گیا ہے۔ رواں مالی سال کے ابتدائی 4 ماہ میں تقسیم کار کمپنیوں نے صرف 11 ارب روپے کا نقصان ریکارڈ کیا ہے، اور اس کمی کی وجہ ڈسکوز کے خود مختار بورڈز کی اصلاحات ہیں۔

تبصرے بند ہیں.