پاک فوج کی کارروائی: افغان سرحد پر دراندازی کرنے والے 3 دہشت گرد ہلاک

75

راولپنڈی: پاک فوج نے افغان سرحد پر دراندازی کرنے والے خوارجی گروپ کی کوشش ناکام بنا دی، جس کے نتیجے میں 3 دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق شمالی وزیرستان کے ضلع حسن خیل سے ایک خوارجی گروپ پاکستان میں داخل ہونے کی کوشش کر رہا تھا، جسے سکیورٹی فورسز نے فوراً کارروائی کر کے ناکام کر دیا۔ ترجمان پاک فوج نے کہا کہ پاکستان نے بار بار افغان حکومت سے سرحدی انتظامات کو بہتر بنانے کی درخواست کی ہے اور اس بات کا یقین دلایا کہ سکیورٹی فورسز دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں۔

تبصرے بند ہیں.