پی ٹی آئی کی فائنل کال "ناکام” ، عوام نے مسترد کر دی:عظمی بخاری

61

 

لاہور: وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے پی ٹی آئی کی فائنل کال کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ لاہور اور پنجاب بھر میں لوگوں نے اس کال کا مکمل طور پر بائیکاٹ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ 80 افراد سے زیادہ لوگ نہیں نکلے اور ان میں سے بھی بیشتر کو گرفتار کر لیا گیا۔
عظمی بخاری نے یہ بھی کہا کہ پی ٹی آئی کے احتجاج کا مقصد صرف عوامی جذبات کو بھڑکانا تھا، جبکہ پنجاب کے عوام نے اپنی حمایت کا اظہار وزیراعلیٰ کے حق میں کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ بشریٰ بی بی کا خطاب اور ان کا "انقلاب” بے بنیاد تھا، اور ان کی سیاسی حکمت عملی پوری طرح ناکام ہو چکی ہے۔

تبصرے بند ہیں.