سونے کی قیمت میں 2000 روپے کا اضافہ، فی تولہ نرخ 2 لاکھ 78 ہزار 800 روپے پر پہنچ گیا

91

کراچی:ملک میں سونے کی قیمت دو روز کی کمی کے بعد آج دوبارہ بڑھ گئی ہے۔ آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق، فی تولہ سونا 2000 روپے اضافے کے ساتھ 2 لاکھ 78 ہزار 800 روپے میں دستیاب ہے۔ اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 1715 روپے اضافے کے بعد 2 لاکھ 39 ہزار 26 روپے ہو گئی ہے۔

عالمی منڈی میں بھی سونے کی قیمتوں میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، جہاں فی اونس سونا 21 ڈالر بڑھ کر 2683 ڈالر پر پہنچ گیا۔

دوسری جانب، ملک میں چاندی کی قیمت میں کوئی ردوبدل نہیں ہوا۔ فی تولہ چاندی 3300 روپے جبکہ 10 گرام چاندی 2829.21 روپے پر برقرار ہے۔

تبصرے بند ہیں.