کراچی:انٹربینک مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں معمولی کمی دیکھی گئی ہے۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق کاروبار کے اختتام پر ڈالر کی قیمت 277 روپے 73 پیسے رہی، جبکہ گزشتہ روز یہ 277 روپے 74 پیسے تھی، یعنی ڈالر کی قیمت میں صرف ایک پیسے کی کمی ہوئی ہے۔
اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قدر میں معمولی کمی آئی ہے، جہاں ڈالر 5 پیسے سستا ہو کر 278 روپے 67 پیسے پر آ گیا ہے۔
تبصرے بند ہیں.